Urdu

ایرانی سماج میں بہت بڑے تضادات پنپ رہے ہیں۔عوام معاشی بحران کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔غربت، بے روزگاری اور سب سے بڑھ کر افراط زر کروڑوں لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین رہا ہے۔ اتنی مایوسی اور نا امیدی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی اور سماج ایک بارود کا ڈھیر بن چکا ہے جو پھٹنے کے لیے تیا ر ہے۔

’’ 28فروری کو ہونے والی 24گھنٹے کی عام ہڑتال موجودہ دو ر کے ہندوستان کے سیاسی اور سماجی ارتقا میں فیصلہ کن موڑ ہے۔‘‘